بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکیورٹی تھریٹس، ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ سمیت 4اعلیٰ افسران پر مشتمل سکیورٹی آڈٹ کمیٹی کا بہاولپور کے اہم مقامات کاسکیورٹی سروئے، ریلوئے سٹیشن،چڑیاگھر،گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار وومن،سینٹرل لائبریری، بہاولپور میوزیم، کیٹل مارکیٹ احمدپور،اورڈرنگ سٹیڈیم کے سیکورٹی انتظامات انتہائی غیر اطمینان بخش قرار دیدیئےوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے آر پی او بہاولپورکوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ سکیورٹی تھریٹس میں اضافے اورلاء اینڈآرڈر کی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کے آڈٹ /سروئے کروایا گیاہے۔ اس حوالے سے بہاولپور میں بھی چار جوائنٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے ممبران نے بہاولپور میں اہم مقامات کادورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کی صورتحال کاجائزہ لیا۔ اس انسپکشن ٹیم میں ڈپٹی سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید، ایس پی انویسٹی گیشن گوہر مشتاق بھٹہ،ڈائریکٹر آئی بی اورایس پی سپیشل برانچ شامل تھے۔ انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی انتظامات بھی غیر تسلی بخش پائے گئے ہیں۔ لہٰذا موجودہ صورتحال کے پیش نظر معاملے کانوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر ان مقامات کے سکیورٹی نقائص کوفوری طورپر دور کرایاجائے۔