لاہور(نمائندہ جنگ) منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گذشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ڈی جی نیب لاہور ریفرنس میں اشتہاری نصرت شہباز، سلمان شہباز، رابعہ عمران، اور ہارون یوسف سمیت دیگر اشتہاریوں کے اثاثے منجمد کرنے کی عمل درآمد رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرائیں۔