ملتان (آئی این پی)شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کی 78ویں برسی ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منائی گئی۔سرکاری ونجی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ملتان میں سماجی تنظیموں کے زیراہتمام علامہ اقبال کانفرنس منعقد ہوئی۔سابق وی سی زکریا یونیورسٹی و ڈائریکٹر ائیریونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر حیات محمود اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کا فلسفہ خودی بہت آسان ہے ۔ اقبال سمجھ سے بالاتر بھی ہے اور بہت سی باتیں سمجھ میں آتی بھی ہیں۔ اقبال کی شاعری اور فلسفہ قرآن و حدیث کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستان اقبال کی خواب کی تعبیر ہے جسے قائداعظم نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اب ہمیں اس کی تعمیر و ترقی اقبال کی تعلیمات کی روشنی میں کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور نیشنل کونسل آف رائیٹرز ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ ”علامہ اقبال کانفرنس 2016“ سے صدارتی خطاب میں کیا۔ تقریب میں ماہرین تعلیم و ادب پروفیسر ڈاکٹر محمد امین ، پروفیسر ڈاکٹر مختار ظفر ، مسز نعیم ترین ، حاجی جہان خان ، سیاسی و سماجی رہنما سید زاہد حسین گردیزی ، حافظ معین خالد ، نعیم اقبال نعیم ، مسعود کاظمی اور عمران اعظمی شامل تھے۔ تقریب سے۔ محمد افتخار مغل ، حافظ معین خالد ، وقاص فرید قریشی، محمد سہیل ، ملک اجمل نصیر ، شفیق آصف حنا خان ، نوشابہ نرگس ، کومل خان ، اریبہ سجاد ، محمد مشہد ، آفاق یار ، ردا فاطمہ ، وجہیہ نصیر ، ہما ممتاز قریشی، ضمیر ہاشمی ، لقمان ناصر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔