• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ڈی سی ساؤتھ کی ہدایات پر 3 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا گیا ہے۔

سیل کیئے گئے ریسٹورنٹس کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) جنوبی ارشاد علی سوڈھر کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فائیو اسٹار ہوٹل میں کارروائی کی ہے۔

کارروائی کے دوران مقامی 5 اسٹار ہوٹل میں قائم 3 ریسٹورنٹس سیل کر دیئے گئے ہیں، چاندنی، سکورا اور چائنیز ریسٹورنٹ تائی پان کو سیل کیا گیا ہے۔

ڈی سی ساؤتھ کے مطابق کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت انڈور ڈائیننگ پر پابندی ہے۔


انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہوٹل میں قائم تینوں ریسٹورنٹس کے خلاف انڈور ڈائننگ کے باعث کارروائی کی گئی۔

تازہ ترین