• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان نے علامہ اقبال کی کونسی نظم لکھی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی تصویر پر شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی مشہور نظم لکھ دی۔

فیروز خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں۔


مذکورہ تصویر میں فیروز خان نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ آنکھوں پر کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

فیروز خان نے اپنی تصویر کے کیپشن میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی مشہور نظم کے چند سطر کچھ یوں لکھے: 

تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں
اسی روز شب میں الجھ کر نہ رہ جا
تیرے زمان اور مکاں اور بھی ہیں
گئے وہ دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں

اداکار کی مقبولیت کی بات کریں تو اُنہوں نے چند گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر پوسٹ کی ہے جس پر ابھی تک ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور اُن کی اہلیہ گزشتہ دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اس جوڑی سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ  دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم اداکار اور اُن کی اہلیہ نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

تازہ ترین