جیو انٹر ٹیمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خانی‘میں ’میر ہادی‘ کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار فیروز خان نے علامہ اقبال کا ایک شعر اپنے بیٹے کے نام کر دیا۔
فیروز خان نے ایک طویل عرصے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے سلطان فیروز خان کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار کھیت کھلیانوں میں موجود ہیں جبکہ اُنہوں نے گود میں اپنے بیٹے کو لیا ہوا ہے۔
فیروز خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی مشہور نظم ’طلوع اسلام‘ کا ایک سطر لکھا ہے۔
اداکار نے اپنی تصویرکا کیپشن کچھ اس طرح لکھا:
نوا پیرا ہو اے بلبل کہ ہو تیرے ترنم سے
کبوتر کے تن نازک میں شاہیں کا جگر پیدا
فیروز خان اور بیٹے کی تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کامیڈین اداکار ایاز سومرو نے ’ماشاءاللّہ‘ کا کمنٹ کیا۔
اداکار کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس کا ثبوت وہ لاکھوں لائکس ہیں جو اب تک اُن کی پوسٹ پر آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ مارچ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے فیروز اور علیزے کی شادی کو 2 سال کا عرصہ گزر گیا، جوڑے نے گزشتہ روز اپنی شادی کی سالگرہ منائی۔
فیروز خان کے ہاں گزشتہ برس مئی میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی جس کا نام سلطان فیروز خان ہے۔
فیروز خان پاکستانی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی فیروز خان نے’ خانی‘ اور’ رومیو ویڈز ہیر‘ جیسے معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔
دوسری جانب علیزے کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔