• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا کراچی کیلئے 50فائرٹینڈرز کا تحفہ


وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے معاشی حب، شہر قائد  کراچی کے لیے 50 فائر ٹینڈرز کے تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے اس اعلان کے بعد 7 ہزار لیٹر پانی اورفوم کی صلاحیت رکھنے والے 50 فائر ٹینڈرز کراچی کے لیے روانہ کر دیئے گئے ہیں جو کہ جَلد کراچی پہنچ جائیں گے۔

اس سے متعلق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یہ  50 فائر ٹینڈرز کراچی کے لیے تحفہ ہے۔

علی زیدی  نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے ایسا تحفہ بھیجنے پر وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں، 2 واٹر باوزر بھی بحری جہاز کے زریعے کراچی پہنچ رہے ہیں۔

تازہ ترین