• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ،شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کیلئے موبائل وٹرنری ڈسپنسر یوں کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب عاشق علی ڈوگر نے مویشی پال کسانوں کی سہولت کے لئے ضلع ملتان کی تینوں تحصیلوں جس میں ملتان ،شجاع آباد اور جلالپور پیروالاکے لئے موبائل وٹرنری ڈسپنسر یوں کا افتتاح کیا ،موضع رام کلی ملتان میں موبائل وٹرنری ڈسپنسریوں کے افتتاح کے موقع پر  خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق  نے لائیو سٹاک کے شعبہ سے وابسطہ افراد کی بہتری وترقی کے لئے اقدامات کئے ہیں ، یہ موبائل وٹرنری ڈسپنسریاں صوبہ بھر کی  ہرتحصیل کی سطح پر دور دراز کے دیہات میں رہنے والے مویشی پال افراد کو مفت علاج معالجہ ،حفاظتی تدابیر کے علاوہ عملی تربیت کی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گی ،اس موقع پر دائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن  ڈاکٹر منصور احمد نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے دور دارز کے علاقہ میں  مویشی پال کو بھی فائدہ ہوگا ،ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ملتان ڈاکٹر محمد سبطین بھٹی نے کہا کہ ان موبائل ڈسپنسریوں میں تمام فروری ادویات،حفاطتی ٹیکے ،لٹریچر سمیت دیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین