• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: 6 کروڑ 44 لاکھ کی کرپشن، 26 افراد کیخلاف ریفرنس دائر


سندھ کے شہر سکھر کی احتساب عدالت میں ٹاؤن کمیٹی ٹھری میرواہ میں 6 کروڑ 44 لاکھ روپے کی کرپشن کے معاملے میں 4 افسران سمیت 26 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق احتساب عدالت سکھر نے ریفرنس منظور کر کے کیس کی سماعت 6 جنوری کو مقرر کر دی ہے۔


نیب کے ذرائع کے مطابق مذکورہ 26 ملزمان پر ترقیاتی کاموں میں جعلی بل بنا کر کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

تازہ ترین