• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم آنے کے بعد یورپی ممالک کا سفری پابندیوں کا اعلان


برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم آنے کے بعد یورپی ممالک نے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں کا اعلان  کردیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بیلجیم نے برطانیہ کے ساتھ سرحد بند کردی۔

بیلجئین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کا فیصلہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم کی تشخیص کے بعد کیا ہے۔

 برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز  بھی برطانیہ سے فضائی سفر پر پابندیوں کا اعلان کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ بھر میں لاکھوں افراد کورونا وائرس  سے متاثر ہوئے ہیں، بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے آج ہفتہ سے عوام کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آج ہفتہ سے انگلینڈ میں تقریباً 38 ملین افراد سخت ترین اقدامات یعنی درجہ تین میں داخل ہوں گے۔


شمالی آئرلینڈ 26 دسمبر سے چھ ہفتوں کے لاک ڈاؤن کا آغاز کرے گا جس کے نتیجے میں غیر ضروری دکانوں کو بند کرنا پڑے گا۔

ویلز پہلے ہی 28 دسمبر سے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکا ہے جس کا ہر تین ہفتے بعد جائزہ لیا جائے گا۔

اسکاٹ لینڈ میں حکومتی وزیرنک گب نے متنبہ کیا ہے کہ تہوار کے دور کے بعد ممکنہ لاک ڈاؤن سمیت سخت پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین