برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شکل اور ساخت تبدیل کرتے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت انگلستان کے جنوب مشرقی حصے میں ٹرانسپورٹ کے تمام روٹ بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔
برطانوی کابینہ کے بعض ارکان لندن آنے اور لندن سے جانے والی ٹریفک بھی محدود کرنے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔
اگر ایسا ہوا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ لندن کی تمام زیر زمین ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی اور لندن آنے والی عام ٹریفک پر بھی پابندیاں ہوں گی۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 450 سے زائد اموات
برطانیہ میں کورونا سے مزید 489 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اموت کی تعداد 66500 سے تجاوز کرگئی۔
برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 28 ہزار 507 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 19 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ ملک کے بیشتر حصوں میں انفیکشن کی سطح بڑھ گئی ۔