• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی نے بھی برطانیہ کے لیے سفری پابندیاں لگا دیں


برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد یورپی ممالک نے نئی سفری پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے، بیلجئیم اور ہالینڈ کے بعد اٹلی نے بھی برطانیہ کے لیے سفری پابندیاں لگادی ہیں۔

 سفری پابندیوں کا فیصلہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص کے بعد کیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

یورپی ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کا مقصد شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانس اور جرمنی بھی برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

تازہ ترین