• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان وزیر ایشین باکسنگ ٹائٹل برقرار رکھنے میں کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عثمان وزیر نےانڈونیشین ایس بی لوپز کو تکنیکی بنیاد پر شکست د یکر ایشین باکسنگ ٹائٹل برقرار رکھا، ویلٹر ویٹ کی بیلٹ کی فائٹ کے چھٹے رائونڈ میں لوپزرنگ گر پڑے اور پھر دوبارہ نہ اٹھ سکے۔ وہ دائیں پیر کے گھٹنے سے اوپر والے حصے میں شدید تکلیف کا اظہار کرتے رہے۔ مہمان خصوصی گورنر سندھ نے عثمان وزیر کو ٹائٹل بیلٹ دی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی بین الاقوامی مقابلے کے لیے کوالیفائی کرنے اور کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے اسپانسر شپ دی جائے گی۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے پروموشن پروفیشنل باکسنگ شو میں تمام مقابلے یکطرفہ رہے۔ پیپلزاسپورٹس کمپلکس میں حسین شاہ پروموشن فائٹ آف چیمپئنز کے مقابلوں میں کومین کے سپر فیدر ویٹ میں پاکستان کے آصف ہزارہ نے انڈونیشیا کے جیک کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا،کو مین کی لائٹ ویٹ فلائٹ میں پاکستان کے کامران وہاب نے افغانستان کے عبداللہ کو دوسرے راؤنڈمیں ناک آؤٹ کردیا۔ اسد اللہ نےسپر بینٹم ویٹ میں اسامہ ملک کو شکست دے دی، سکندر عباسی نےفیدر ویٹ میں لیاری بوائے نعمان کو دوسرے روانڈ میں ٹیکنیکل ناک آوٹ کردیا۔ پاکستان کے شریف آفریدی اور افعانستان کے احمد سمیر کے درمیان مقابلہ اسپلٹ ڈراہوگیا۔

تازہ ترین