لاہور(این این آئی) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نےمریم نوازکیساتھ باکسنگ مقابلےکاچیلنج قبول کرلیااور کہابرائلرمرغیاں میراکیامقابلہ کرینگی۔معاون خصوصی نے باکسرعامرخان، محمدوسیم کیساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ عامرخان اور محمد وسیم پاکستان کے عظیم سپوت ہیں جنہو ںنے اپنے کھیل سے پوری دنیا میں پاکستان کے سافٹ امیج کے لئے غیر معمولی کردار ادا کیا ـ ہر پاکستانی کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے ـ پاکستانی کھلاڑیوں نے پاکستانی سیاستدانو ں کے برعکس ملک کی عالمگیر شہرت اور نیک نامی کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں ہیں۔انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں لاہور میں منعقدہ انٹر نیشنل ایونٹ میں شرکت کے لئے آئے باکسر محمد وسیم ، عامر خان اور ان کے ٹریننرز کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور پنجاب اپنے عظیم سپوتوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ـ اس موقع پر عامر خان اور محمد وسیم نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔