کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ نامعلوم افراد نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعا ت موٹرسائیکل سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سرکی روڈ کے علاقے رحمت کالونی کے رہائشی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات محمد آصف ترین نے اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم افراد چرا کر لے گئے گوالمنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی محمد آصف ترین نے آئی جی پولیس اورڈی آئی جی سے اپیل کی کہ وہ شہر میں موٹرسائیکل چوری اورچھیننے کی وارداتوں کانوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جار ی کریں۔