• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،سوئی گیس لوڈشیڈنگ اورکم پریشرنے عوام کی زندگی اجیرن کردی

پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور اندرون شہرسوئی گیس لوڈشیڈنگ اورکم پریشرنے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔شہرکے علاقہ کچھی محلہ،محلہ گڑھی سیدان،چوک گاڑی خانہ،پیرگلاب شاہ،بیرون لاہوری گیٹ،نشترآباد،سکندرپورہ،نمکمنڈی،گلاب خانہ،کینال روڈپاوکہ اوردیگرعلاقوں میں موسم سرماکے آغازکے ساتھ ہی سوئی گیس کی آنکھ مچولی اورکم پریشرکاسنگین مسئلہ شروع ہوگیاہے۔ جسکی وجہ سے امورخانہ نمٹانے میں خواتین کوشدیدمشکلات کاسامناہے مذکورہ علاقوں میں شام کے بعدسوئی گیس مکمل طورپرغائب ہوجاتی ہے جسکی وجہ سے گھریلوصارفین باہرسے تیارکھانااورروٹی لانے پرمجبورہیں۔ اہلیان علاقہ کے مطابق اگرسوئی گیس صبح کے وقت ابھی جائے توپریشراتناکم ہوتاہے کہ کھانااورناشتہ تیارکرنے میں کئی کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں جسکی وجہ سے شہریوں کوبغیرناشتہ کیے دفاترجاناپڑتاہے یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ حسب سابق موسم سرماشروع ہونے کے ساتھ ہی شہرکے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی جاتی ہے ۔
تازہ ترین