• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت محمود نے تعلیمی پالیسی پر تجاویز مانگ لیں

وفافی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی سرگرمیوں اور ملک میں تعلیمی اقدامات سے متعلق تجاویز مانگ لیں۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ہم نے اب تک تعلیم کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں ’یکساں تعلیمی نظام‘ سر فہرست ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے باضابطہ تعلیم کی پالیسی ضروری ہے، لہذا میری ہدایت پر وزارت تعلیم کی جانب سے ایک عمل شروع کیا گیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر مشاورت بھی شامل ہے۔

شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں تمام صارفین سے بھی تجاویز مانگیں اور کہا کہ وہ یہاں دیئے گئے مشوروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے طلبہ سے گزارش کی تھی کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں کو بطور چھٹیاں نہ گزاریں بلکہ نصاب پر نظر ثانی کریں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے طلبہ سے گزارش کی کہ آپ اس وقت کو بطور چھٹیاں استعمال کرنے کے بجائے پڑھائی پر دھیان دیں۔

تازہ ترین