وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ گجرات جیل میں انتقال کر جانے والے قیدی مختلف امراض میں مبتلا تھے۔
گجرات جیل میں 3 قیدیوں کے انتقال کے واقعے کے بعد وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے جیل حکام سے رابطہ کیا ہے۔
جیل حکام سے رابطہ کرنے کے بعد فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ انتقال کرجانے والے قیدیوں میں سے ایک قیدی ایڈز، دوسرا دمہ اور تیسرا دل کا مریض تھا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ جیل سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ گجرات جیل کے تین قیدی مختلف بیماریوں کی وجہ سے ایک ہی دن میں انتقال کرگئے۔
گجرات جیل کے قیدی 18 سالہ قیصر شاہ، 50 سالہ خالد حسین اور 60 سالہ امجد پرویز عزیز بھٹی ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج تھے۔