گجرات جیل کے تین قیدی مختلف بیماریوں کی وجہ سے ایک ہی دن میں انتقال کرگئے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ تینوں قیدی ایڈز، دمہ اور دل کے امراض میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
گجرات جیل کے قیدی 18 سالہ قیصر شاہ، 50 سالہ خالد حسین اور 60 سالہ امجد پرویز عزیز بھٹی ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج تھے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ تینوں قیدی قتل اور منشیات فروخت کرنے کے الزام میں سزا بھگت رہے تھے۔