• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 139 ای چالان والی نادہندہ موٹر سائیکل ضبط

لاہور میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 139 ای چالان والی نادہندہ موٹر سائیکل پکڑوا دی ۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق کیمروں کے ذریعے ڈی ایچ اے فیز 5 کے قریب ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل کو پکڑا اور اتھارٹی کی نشاندہی پر ڈولفن پولیس نے موٹرسائیکل کو تھانہ ڈیفنس بی میں بند کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 27 ہزار 800 روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف سیف سٹیز اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں اور نادہندہ گاڑی مالکان کو SMS کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین