وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا، اب پی ڈی ایم سربراہ کو سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے کہاکہ مولانا شیرانی کی جے یو آئی میں اہمیت کو دنیا جانتی ہے، وہ مولانا فضل الرحمٰن سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔
فیاض چوہان کاکہنا تھا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، چوہدری برادران انتہائی محترم ہیں، اقتدار کے اعلیٰ عہدوں پر رہے ہیں، چوہدری پرویزالٰہی کیخلاف کسی عدالت کا فیصلہ نہیں ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن، بیگم صفدر اور بلاول کا کندھا استعمال کررہے ہیں۔
فیاض چوہان نےانکشاف کیا کہ شہبازشریف اور بلاول کی ملاقات میں طے ہوا کہ بیگم صفدر اور فضل الرحمٰن کے کہنے پرنہیں چلنا، دونوں کے درمیان اتفاق ہوا کہ استعفوں والی غلطی نہیں کریں گے۔
شہباز شریف نے نصیحت کی کہ بیگم صفدر کیساتھ گھومیں، پھریں جلسے کریں پارٹی سربراہ میں ہوں۔
صووبائی وزیر کا کہنا تھاکہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والے آج مانگا تانگا کی سیاست کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست الفاظ تک رہنی چاہیے، جوڈو کراٹے اور باکسنگ کے چیلنج نہیں ہونے چاہیے۔
فیاض چوہان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگنا کسی لطیفے سے کم نہیں ہے۔