• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو ضرورت کے مطابق گیس نہیں مل رہی، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ کو اس کی ضرورت کے مطابق گیس نہیں دی جارہی،وفاقی حکومت نااہل ہے کہ سردیوں میں ملک بھر میں گیس کا بحران پیدا ہوا ہے۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل آئین پاکستان میں موجود ہے، وفاقی حکومت آئین پر عمل کرے تو مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں اب گیس کا بحران ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جو گیس میں خود کفیل ہے،ہم اپنی ضرورت سے زیادہ گیس پیدا کر رہے ہیں،سندھ کو اس کے حصے کی گیس ملنی چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب کاکہنا تھا کہ حکومت نے عوام کے بجائے مافیاز کی ترجیحات کو سپورٹ کیا ہے، یہ اداروں کو کوڑیوں کے دام بیچ کر فرار ہونا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا اور اسٹیل مل چلانے کا وعدہ کیا تھا مگر شدید معاشی بحران میں انہوں نے اسٹیل مل ملازمین کو ہی نکالنے کا فیصلہ کیا، اب انہوں نے ریلوے بھی نہ چلائے جانے کا اعتراف کیا ہے، ان کی نا اہلیاں قوم کے سامنے ہیں،وزیر اعظم کو اب اپنے گھر چلے جانا چاہیے۔

تازہ ترین