پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کرپشن بیانیہ فلاپ ہوا اور پھر پٹ گیا۔
ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ گوئبلز کا کردار ادا کر رہے ہیں، شبلی فراز کے سیاسی کنبے سے چینی اور آٹا چور جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی خریداری میں لوٹ مار میگا کرپشن نہیں تو کیا ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے فرنٹ مین رکھے ہیں۔