• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا 4 ہفتوں سے مہنگائی میں مستقل کمی کا دعویٰ

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ضروری اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں صفر اعشاریہ 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیکریٹری خزانہ کے مطابق چار ہفتوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں مستقل کمی آ رہی ہے، گندم، ٹماٹر، پیاز، آلو اور مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔


دوران اجلاس وزیرخزانہ نے ملک میں انڈوں اور خورنی گھی کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹس لے لیا اور کہا کہ صوبائی حکومتیں قیمتوں پر کڑی نگرانی کریں۔

عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے سیکرٹری تجارت صوبائی حکومتوں اور ایف بی آر کے نمائندوں سے میٹنگ کریں۔

سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی نے گندم اور چینی کے ذخائر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی اور کہا کہ گندم اور چینی کی بہتر فراہمی سے قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین