• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کا نقشہ سی ڈی اے نے منظور کرلیا

وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کا نقشہ سی ڈی اےنے منظورکرلیا

وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا نقشہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے منظور کرلیا ہے۔

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بنی گالہ والے گھر کا نقشہ ترمیم شدہ بلڈنگ ریگولیشنز 2020 کے تحت منظور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے عمران کے گھر کو 106 روپے مربع فٹ کے حساب سے ریگولر کیا ہے۔


سی ڈی اے ذرائع کے مطابق بنی گالہ والے گھر کا نقشہ منظور کروانے کے لیے عمران خان نے 12لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق نقشہ سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے منظور کیا، سی ڈی اے ریگولیشنز کے تحت اسلام آباد کا علاقہ بنی گالہ بھی منظور کرلیا گیا۔

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق زون 2 میں پہلے ہی فارم ہاؤس بنانے کی اجازت تھی، جرمانہ بغیر اجازت تعمیرات پر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین