• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ منشیات کیس، ارجن رامپال سے این بی سی کی پوچھ گچھ

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار ارجن رامپال منشیات کیس میں تفتیش کے لئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) پہنچے۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس کے بھائی کو تحویل میں لینے کے بعد منشیات کے معاملے میں ایجنسی نے ارجن رامپال کو طلب کیا تھا۔اداکار ارجن رامپال ممبئی ، مہاراشٹر میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر پہنچے۔ اس موقع پر ارجن رامپال سے پوچھ گچھ کی گئی ۔اس سے قبل 9 نومبر کو رامپال کی رہائش گاہ پر عہدیداروں نے چھاپہ مارا تھا اور ایجنسی نے الیکٹرانکس سامان ضبط کیاتھا۔بعد ازاں 13 نومبر کو ارجن رامپال کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا اور پوچھ گچھ چھ گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔

تازہ ترین