کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم حاضری کے باعث بغیر کسی کاروائی کے 14 جنوری تک ملتوی کردی ۔ پیر کواحتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کیخلاف منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی ایس او کی غیر قانونی تقرری سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا، عمران الحق، یعقوب ستار پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت میں نیب کی جانب سے گواہ کی کورونا کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔