• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سرزمین پارٹی حق بات کہنے سے کبھی نہیں کترائی، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی حق بات کہنے سے کبھی نہیں کترائی، پی ایس پی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے پیچیدہ ترین مسائل کا قابل عمل حل پیش کررہی ہے،گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے علاوہ پاکستان کو صحیح سمت میں آگے لیجانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین