• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمن کی لڑائی ذاتی، نواز شریف کو آگے لگا رکھا ہے، شیخ رشید

فضل الرحمن کی لڑائی ذاتی، نواز شریف کو آگے لگا رکھا ہے، شیخ رشید


اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی ‘اس ملک میں جو بھی ہو رہا ہے، مولانا اس کے محور ہیں‘فضل الرحمٰن ذاتی لڑائی لڑ رہے ہیںاورنوازشریف کو آگے لگارکھا ہے ‘فضل الرحمان اس اسمبلی کو ناجائز کہہ رہے ہیں جس میں وہ صدارتی امیدوار تھے ،ان کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے‘ پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان سمیت 20 نامور سیاستدانوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، نواز شریف نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری اوراپنی سیاست کو دفن کیا،کوئی ایسا آرمی چیف اور جج نہیں جس کے ساتھ ان کا کھچاؤ اور تناؤ نہ رہا ہو،منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنے والے نہیں بچ سکیں گے،ہماری فورسز نے سی پیک کے خلاف کسی تھریٹ کو کامیاب نہیں ہونے دیا‘پاکستان پر اگر کوئی حملہ ہوا تو پھر یہ آخری جنگ ہو گی۔ پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں 20بڑی شخصیات ہیں جن کو تھریٹس ہیں جن میں سیاستدان شامل ہیں، اس میں دو سے تین اپوزیشن کے ہیں اور ان پر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں جبکہ ان کو ہائی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اپنی حفاظت کریں، ان ناموں میں خاص طور پر فضل الرحمان شامل ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ سارے میڈیا، میڈیا کھیل رہے ہیں۔

تازہ ترین