راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں ، چارموٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کو لقمان نے بتایا کہ اعوان مارکیٹ میں دکان بند کر کے جانے لگا تو 2نامعلوم افراد آگئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 8ہزارروپے اور 2 موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی کو ارشد نے بتایا کہ راجہ بازار میں 2نا معلوم موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ سٹی کو شازیہ نے بتایا کہ دوران شاپنگ کسی نے میرے بیگ سے7ہزار روپے چوری کرلیے۔تھانہ پیرودھائی کو عمران خان نے بتایا کہ فوجی کالونی میں 2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے بیگ چھین کر فرار ہوگئے جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے اور 2 موبائل تھے۔تھانہ نیوٹاؤن کو سلیمان خان نے بتایاکہ چاندنی چوک میں مسجد سے باہر نکلا تو ایک موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ صادق آبادکو رفاقت مسیح نے بتایا کہ گھر کو تالا لگا کر فیملی کے ہمراہ گوجرانوالہ گیا واپس آیا تو گھر کے دروازے کا کنڈا ٹوٹا ہواتھا پڑتال کرنے پر گھر سے 2 ایل سی ڈیز ، اور پارچات مالیتی 29ہزار روپے غائب تھے ،جو کوئی چور لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو نبیل نے بتایاکہ نماز پڑھنے مسجد گیا وضو کے لیے جیکٹ اتار کر رکھی تو جیکٹ سے میرا بٹوا نامعلوم چور نے نکال لیا جس میں 16ہزار روپے تھے۔تھانہ صادق آبادکو میاں سجاد نے بتایا کہ اپنی گاڑی میں موجود تھا کہ ایک بھکاری مجھ سے موبائل چھین کر فرا رہوگیا ۔تھانہ صادق آبادکو عبید نے بتایا کہ کمرے میں سو رہا تھا کہ کوئی چور میرا موبائل لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو آکاش نے بتایا کہ میرے کمرے سے کوئی چور میر ا موبائل لے گیا۔تھانہ نصیرآبادکو عبدالغفار نے بتایا کہ چور میرے گھر کے تالے تور کر 35ہزارروپے ،5تولے طلائی زیورات اور موبائل لے گئے۔تھانہ واہ کینٹ کو وقاص خان نے بتایاکہ چور میرےگھر کے تالے توڑ کر ساڑھے تین لاکھ روپے 7تولے طلائی زیورات اور پلاٹ کی اصل فائل لے گئے۔