• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ بورڈ زکے بجٹ کی حتمی منظوری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) مجاز اتھارٹی ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس راولپنڈی ریجن فہیم ظفر خان نے راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کے رواں مالی سال2020\21ءکے بجٹ کی حتمی منظوری دیدی ۔راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے رواں مالی سال کیلئے تقریباً پانچ ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا تھا مگر مجاز اتھارٹی ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی نے 2ارب 80کروڑ روپے کےبجٹ کی منظوری دی ، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے ایک ارب گیارہ کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے، واضح رہے کہ راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز پہلے اپنے بجٹ کی منظوری دے چکے ہیں حتمی منظوری کیلئے بجٹ ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی فہیم ظفر خان کو بھجوائے گئے تھے، بجٹ پر ڈائریکٹر آفس سے اعتراضات بھی آتے رہے جن کا کینٹ بورڈز کی طرف سے جوابات دیئے جاتے رہے تاہم بعض چیزوں پر کٹ لگانے کے بعد بجٹ کی حتمی منظوری دیدی گئی، ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی فہیم ظفرخان نے رابطہ کرنے پر بجٹ منظوری کی تصدیق کی ۔
تازہ ترین