• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیرا کی میوزک وڈیو 100 ملین مرتبہ دیکھ لی گئی

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور اداکارہ شکیرا کے گانے کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ جس پر ان کی جانب سے بےتحاشا خوشی کا اظہار کیا گیا۔

شکیرا کی نئی میوزک وڈیو ’گرل لائک می‘ جو کہ رواں سال 4 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اسے یوٹیوب پر اب تک 100ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

میوزک وڈیو کی ریکارڈ مقبولیت پر شکیرا نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں سے بھی اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میوزک وڈیو کی تیاری کے دوران تمام لوگوں نے خوب انجوائے کیا تھا۔

اس سے قبل 4 دسمبر کو شکیرا نے میوزک وڈیو کے حوالے سے تفصیلات مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شکیرا کی خوشی میں ان کے مداح بھی شامل ہوگئے اور ایک مرتبہ پھر ان کی شیئر کی گئی وڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور انہیں ہزاروں لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں مبارک باد بھی دی۔

تازہ ترین