• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے لائیو ٹی وی پر عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین لگوا لی۔

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو ریاست ڈیلاویئر کے مقامی اسپتال میں ’فائزر‘ اور ’بائیو این ٹیک‘ کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی۔

اس موقع پر جوبائیڈن نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے عمل کو دکھانے کا مقصد یہ ہے کہ جب یہ دستیاب ہو تو عوام اسے لگوانے کے لیے تیار ہوں۔ اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

نو منتخب صدر سے قبل اُن کی اہلیہ جل بائیڈن کو بھی اسی اسپتال میں کورونا ویکسین لگائی گئی۔


اس سے قبل امریکی نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ سیکنڈ لیڈی کیرن پینس کو بھی لائیو ٹی وی پر کورونا ویکسین کی خوراک دی گئی تھی۔

لائیو ٹی وی پر کورونا ویکسین لگانے کا اقدام عوام کو کورونا ویکسین کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کروانے کے لیے اٹھایا گیا۔

تازہ ترین