• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں کہ پچھلے دو تین دن سے ایک نان ایشو کو مسئلہ بنانے کی کوشش کی گئی اور اب استعفوں کو ٹھنڈ لگ گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز فل نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم برے ہیں تو دوسرے بھی برے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ سیاسی یتیموں کی فوج ہے جو کہتے ہیں حکومت نے درجن ترحمان رکھے ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کے گھرکو کہا کہ وہ ناجائز ہے اور سی ڈی اے سے منظور کروایا گیا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ افلاطون ایسے ہیں کہ دو جرائم کو ایک طرح کا جرم قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین