• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق جوائنٹ سیکریٹری کراچی بار کا قتل، عاصم کیپری، اسحاق بوبی کو سزائے موت

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق جوائنٹ سیکریٹری کراچی بار ایسوسی ایشن امیر حیدر شاہ ایڈووکیٹ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2 مجرمان کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

مجرمان میں عاصم عرف کیپری اور اسحاق عرف بوبی شامل ہیں جنہوں نے اگست 2015ء میں امیر حیدر شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت پانے ولے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کو امام بارگاہ پر حملے اور قتل کرنے کے جرم میں دو دو مرتبہ سزائے موت سنا ئی تھی۔


عدالت نے گزشتہ روز مسلم لیگ نون سندھ لائرز ونگ کے سابق نائب صدر وقار شاہ کے قتل کیس میں بھی مجرم اسحاق بوبی کو سزائے موت سنائی تھی۔

تازہ ترین