• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری قتل کیس ، اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کو دو دو مرتبہ سزائے موت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت پانے ولے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کو امام بارگاہ پر حملہ اور قتل کرنے کے جرم میں دو دو مرتبہ سزائے موت سنا دی ہے۔ 

کراچی سینٹرل جیل کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو امام بارگاہ پر کریکر حملہ اور شہری کے قتل میں ملوث معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت پانے ولے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ 

عدالت نے مجرموں اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کو دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شہریوں کو زخمی کرنے کے جرم میں ملزموں کو 10 ، 10 سال قید کا بھی حکم دے دیا۔ 

دھماکہ خیز مواد رکھنے اور دہشت گردی ایکٹ میں عدالت نے مجرموں کو 24, 24 سال قید کا حکم دے دیا۔ عدالت نے زخمی ہونے والے شہریوں کو فی کس ایک ایک لاکھ ہرجانہ دینے جبکہ مجموعی طور پر مجرموں کو 35 لاکھ پچاس ہزار روپے ہرجانے کا حکم دیا ہے۔ 

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں جیل میں مزید قید کاٹی جائے گی۔ تفتیشی پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلرز نے 17 اکتوبر 206 کو شریف آباد تھانے کی حدود میں امام بارگاہ دارِ عباس پر کریکر حملہ کیا تھا۔ 

حملہ کے نتیجہ میں فراز حسین زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا تھا۔ حملہ میں 30 افراد زخمی ہوگئے تھے۔دہشتگردی کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ شریف آباد میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں پولیس کی تفتیش کو بھی سراہا ہے۔

تازہ ترین