• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمر زمان کی دبے لفظوں میں پی ڈی ایم دھرنے کی مخالفت

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے دبے لفظوں میں پی ڈی ایم کے دھرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا لازمی نہیں، پی ڈی ایم دھرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو پیپلز پارٹی کو سوچنا پڑے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اور طاہر القادری کادھرنا غلط تھا تو پیپلز پارٹی کو اس پر سوچنا ہوگا۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ کل دھرنوں کے خلاف تھے تو آج حامی کیسے ہوسکتے ہیں؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ استعفوں کی صورت میں نئے الیکشن کی طرف جانا ہوگا، حکومت ضمنی انتخاب نہیں کراسکے گی۔ 

تازہ ترین