• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دوبھرہوگیا

پشاور ( وقائع نگار )پشاور کے مضافاتی علاقوں احمد خیل اور بازید خیل بڈھ بیر میں بجلی اور گیس بحران نے عوام کا جینا حرام کردیا متعدد علاقوں میں بجلی اورگیس لوڈدشیڈنگ نے مکینوں کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے ان علاقوں میں بجلی اور سوئی گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے 22 گھنٹے بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے اور سردی کی شدت کے باعث بچے ،بورھے اور بیمار بھی متاثر ہونے لگے علاقہ مکینوں کے مطابق کہ بجلی اور گیس کے ہرماہ بل باقاعدگی سے جمع کراتے ہیں جبکہ بجلی اور گیس کا نام و نشان تک نہیں ہوتا اور ہر ماہ بھاری بھر کم بجلی اور گیس کے بلز بھیجے جاتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کےلئے جلد اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
تازہ ترین