• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کا گھر ریگولرائز کرنا اختیارات کا ناجائز استعمال ہے: مصطفیٰ نواز کھوکھر

 پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں کہ سی ڈی اے کی جانب سے وزیرِاعظم عمران خان کا گھر ریگولرائز کرنا اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار سے پہلے جو دعوے کرتے تھے اب اس کے برعکس کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان تو ایک پاکستان بنانے چلے تھے مگر انہوں نے اپنے اور دوستوں کے لیے الگ پاکستان بنا لیا ہے۔


مصطفیٰ نواز کھوکھر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ایک نہیں دو پاکستان ہیں جہاں غریب کا گھر مسمار اور وزیرِ اعظم کا گھر ریگولرائز ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین