کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایک اور سینئر ڈاکٹر محمد سرور جان کی بازی ہار گئے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نجی اسپتال میں ہیڈ آف اگزیمیشن ڈیپارٹمنٹ تھے۔
ڈاکٹر سرور نجی اسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے زیر علاج تھے۔