• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس اعوان ادھورے بیانات کے بعد خود شرمندہ ہوتی ہیں، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان غیرضروری اور ادھورےبیانات دے کر بعد میں شرمندہ ہوتی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق کو میڈیا پر آنے کا شوق ہے تو تیاری کر کے آیا کریں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب نے کہا کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے مرغی انڈہ پارٹی کی نیندیں حرام کردی ہیں۔


عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کٹے اور مرغیوں سے معیشت ٹھیک کرنے والا شخص آج سرنڈر کر چکا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے نوازشریف کا خاندان عمران خان کے سر پر سوار تھا، اب شہبازشریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین