• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق نے عثمان بزدار کا کورونا ہونا بھی ہم پر ڈال دیا ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ فردوس عاشق اعوان نے عثمان بزدار کا کورونا وائرس ہونا بھی ہم پر ڈال دیا ہے، کیا عثمان بزدار جلسے گاہ میں مونگ پھلیاں بیچ رہے تھے۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ملک کو ترقی دی اسے بغض کا نشانہ بنایا گیا، ماسٹر پلان نہیں بنایا گیا اور موصوف کی اراضی ریگولرائز کی جارہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاست کے لیے پنچوں اور ڈولوں کی ضرورت نہیں ہوتی، سیاست کے لیے دماغ کی ضرورت ہوتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ صحت اور بیماری پر سیاست کرنا بڑی گندی سیاست ہے۔

اُنہوں نے فردوس عاشق اعوان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کو پہلوان بننا کیوں پسند ہے، آپ ایک خاتون اور سیاستدان ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آپ کہاں مریم نواز کہاں، کہاں پدی اور کہاں پدی کا شوربہ۔

تازہ ترین