• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے جلسے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پشتو زبان میں نعرے بھی لگوائے۔

مریم نواز نے مردان میں ہونے والے جلسے میں وزیراعظم عمران خان پر کھل کر وار کیے اور پشتو زبان میں ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی، ساتھ ہی انہوں نے اس دوران ایک لطیفہ بھی سنایا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ تمہاری حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی لیکن چینی پر 400 ارب، آٹے پر 225 ارب اور ایل این جی پر 122 ارب کا ڈاکا ڈالنے کے لیے تم تیار تھے؟


انہوں نے سوال کیا کہ تم جانتے تھے کہ تم نالائق ہو اور وزارت عظمیٰ کےلیے نااہل ہو، بتاؤ تو تمہیں شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی؟

انہوں نے جلسے کے دوران پشتو زبان میں صرف حکومت مخالف نعرے بازی ہی نہیں بلکہ اپنی جماعت مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کے حق میں نعرے لگائے۔

تازہ ترین