• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم بخاری کی بطور چیئرمین سرکاری ٹی وی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (خبر نگار) نعیم بخاری کی بطور چیئرمین سرکاری ٹی وی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ شہری ارسلان فرخ نے محمد شکیل عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مختلف فیصلوں کے برعکس ہے ، اعلیٰ عدالتی فیصلوں میں ایسی تقرریوں کے لئے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے سابق چیئرمین کی تقرری کوسپریم کورٹ نے نومبر 2018 میں ایک سو موٹو کیس میں غیر قانونی قرار دیا اور اسی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے 17 ستمبر 2020 کو سرکاری ٹی وی کے بورڈآف ڈائریکٹرز کے 7 ارکان کی تقرریوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نعیم بخاری کی بطورچیئرمین سرکاری ٹی وی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔

تازہ ترین