روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی طرح کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی اپنے انوکھے اور دلچسپ کاموں کی وجہ سے مشہور ہیںاور اس دفعہ انھوں نے امریکا میں باکسنگ مقابلے کے دوران صلاحیتوں کے جوہر دکھاڈالے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پروفیشنل باکسر تو نہیں لیکن حکومت اور سیا ست کے ساتھ وہ کھیل کا شوق بھی پورا کرتے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم نےنیویارک کے شہر بروکلین کے جم میں گلوز پہن کر رنگ میں اتر گئے۔ نوجوان کینیڈین وزیراعظم نے امریکی نوجوان باکسرز کے ساتھ باکسنگ کے دائو پیچ خوب آزمائے ۔
اس سے قبل جسٹن ٹروڈو چیریٹی باکسنگ میچ کے دوران اپنے مد مقابل سینیٹر کو ہرا کر شہرت حاصل کی تھی ۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ان دنوں پیرس کلائمیٹ معاہدے کی دستخطی تقریب میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔