کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہوچکی ہے، اسے ایم کیو ایم کی صرف 6؍ سیٹوں کا سہارا ہے، پاکستان اتنا مایوس کبھی نہیں رہا، آج پاکستانیوں سے امید چھن چکی ہے، آج پاکستانیوں کو نا حکومت سے امید ہے نا اپوزیشن سے امید ہے، پی آئی اے ہیڈکوارٹر کو اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے، کیا کراچی کوئی مفتوحہ علاقہ ہے؟ وفاقی کابینہ نے کراچی کی مردم شماری کو تسلیم کیا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ ہے، مردم شماری میں ووٹر لسٹ میں لوگ زیادہ ہیں آبادی میں نہیں، ایم کیو یم نے عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے اختلافی نوٹ لکھ دیا،جب تک شہر کا چوکیدار تبدیل نہیں کیا جائے یہ شہر محفوظ نہیں رہ سکتا، ایم کیو ایم کو مسئلے پر استعفیٰ دینا چاہیے تھا، را ایجنٹوں نے اپنے جے آئی ٹی میں بھارت ٹریننگ بھیجنے میں خالد مقبول صدیقی کا نام دیا، را کے ایجنٹوں کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے۔