• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کی خوشیوں میں غرباء کو بھی یاد رکھا جائے‘ٹائٹس جانسن

کوئٹہ(پ ر)رکن صوبائی اسمبلی ٹائٹس جانسن اشرف نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی قوم کو اپنی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کا دن ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں غرباء و ضرورت مندوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے اپنی عبادات میں ملک و صوبےکی سلامتی اور سرحدوں اور ملک کی اندرونی سیکورٹی پر مامور افواج پاکستان، ایف سی، سیکورٹی اداروں اور عبادت گاہوں پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے لہٰذا کرسمس کی عبادات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین