• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نام نہاد وفاقی تجربے کار معاشی ٹیم زمینی حقائق سے لاعلم ہے: شفیع جان

وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا شفیع جان—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا شفیع جان—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا شفیع جان نے کہا ہے کہ نام نہاد وفاقی تجربے کار معاشی ٹیم زمینی حقائق سے لاعلم ہے۔

پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے ملک کو معاشی عدم استحکام سے دو چار کر دیا۔

شفیع جان نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت بیرونی قرضوں کے سہارے معیشت چلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کوئی حکمتِ عملی موجود نہیں۔

قومی خبریں سے مزید