ملک بھر سے آج 60 پروزیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ 14 غیر معمولی تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ، دوحہ، دبئی، شارجہ، مدینہ منورہ، نجف اور ابوظبی کی 24 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
لاہور سے دمام، دبئی، جدہ اور کویت کی 19 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
اسلام آباد سے جدہ، ریاض، تہران، دبئی کی 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
ملک کے دیگر شہروں سے بھی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جن میں سیالکوٹ کی 2، ملتان کی 3، پشاور کی 4 اور فیصل آباد کی 2 پروازیں شامل ہیں۔
جدہ سے کراچی کی پرواز پی کے 862 ساڑھے 4 گھنٹے جبکہ کراچی اور لاہور کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔