ہر کھانے میں شامل کیا جانے والا لہسن ہر گھر کے کچن میں پایا جاتا ہے، لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔
دوسری جانب شہد بھی ان گنت فوائد سے مالا مال ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دونوں چیزوں کو ملا کر استعمال کرنے سے حیرت انگیز فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طبی ماہرین کی جانب سے لہسن اور شہد کو ملا کر کھانے کے درجنوں فوائد بتائے گئے ہیں، جن میں ایک وزن میں کمی بھی شامل ہے،ایسے افراد جو وزن میں کمی کی خواہش رکھتے ہیں وہ یہ سادہ اور قدرتی نسخہ ضرور اپنائیںکیونکہ اس کے استعمال سے جسم کی فالتو چربی کے خاتمے میں حیران کن مدد ملتی ہے۔
استعمال کا طریقہ کار
لہسن اور شہد کے استعمال کے فوائد
یہ قدرتی نسخہ موٹاپے میں کمی کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم سے فاسد مادوں کی صفائی کرتا ہے۔اس کے صرف ایک ہفتے کے استعمال سے جلد کی جھریاں ختم ہونے لگتی ہیں۔ اگر جسم پر کوئی زخم موجود ہے تو اس کے استعمال سے بہت جلد وہ ٹھیک ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ اگرکوئی بیمار ہے تو اس کے استعمال سے جلد صحت یاب ہوجائے گا اور جسمانی تھکاوٹ کا احساس بھی با آسانی دور ہو جائے گا۔
لہسن اور شہد کا استعمال جگر کو صحت مند بناتا ہےاور دل کے امراض اور شوگر کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔
طبی ماہرین کا کہناہے کہ یہ ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک بھی ہے جو آپ کو بیکٹیریا اور وائرس سے لگنے والی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس کا استعمال کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے، دل کو مضبوط کرتا ہے اور نظام دورانِ خون کوبھی بہتر بناتا ہے۔
لہسن اور شہد کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے جس کے سبب انسان ہر طرح کی بیماری سے محفوظ رہتا ہے، خاص طور پر موسمیاتی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔
سردیوں کی آمد ہوتے ہی لوگوں کو نزلہ اور زکام کی بیماری شروع ہوجاتی ہے جس سے بچنے کے لیے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔
اس کے علاوہ یہ انفیکشن سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہےاور بالوں کی چمک دمک اور جلد کی تروتازگی کے لیے بھیفائدے مند ہے۔